بی آئی ایس پی ،رقم کی دم منتقلی کیخلاف باغ کی ہزاروں خواتین سراپا احتجاج

باغ ( سٹی رپورٹر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام باغ کی ہزاروں خواتین سراپا احتجاج ، تین ماہ گزرنے کے باوجود ہیڈ آفس سے رقم کی منتقلی نہ کی جا سکی، اکثر بیوہ خواتین کے اے ٹی ایم کارڈز بھی ابھی تک کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ہیڈ آفس میں زنگ آلود ہو رہے ہیں تفصیلات کے مطابق بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت تین ماہ کے بعد ملنے والی رقم ابھی تک خواتین  کے اکائونٹ میں منتقل نہ کی گئی جس کے باعث غریب خواتین کے چولہے بجھ گئے ۔ بی آئی ایس پی کے ذمہ داران فوری اس کا نوٹس لیں تا کہ غریب اور بے بس بیوہ خواتین بھی دو وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان و چیر پرسن بی آئی ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیڈ آفس میں بیٹھے ہوئے اہلکاران کو حرکت میں لائیں تاکہ غریب عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ ہو سکے ۔
بی آئی ایس پی