ڈی جی صحت پر قاتلانہ حملے کیخلاف ہیلتھ ملازمین کی ریاست گیر ہڑتال

ہٹیاں بالا، نیلم، دھیر کوٹ، حویلی، بھمبر، گل پور (نمائندگان کشمیر ٹوڈے) ڈی جی محکمہ صحت عامہ چوہدری محمدبشیر پر قاتلانہ حملے کے خلاف ہٹیاں بالا میں دوسر دن بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ہٹیاں بالا کے تمام ہسپتال میں او پی ڈی مکمل بند رہی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے مین گیٹ پر ڈاکٹرز وسٹاف نے احتجاجی دھرنا دے دیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر خواجہ اظہر بشیر ودیگر نے کہا کہ اگر ہمارے افیسر محفوظ نہیں تو ہم بھی محفوظ نہیں ہیں ڈی جی چوہدری بشیر ہمارے محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں انہوں نے محکمہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں سائل کو شاکیت لے کر جانا چائیے ناکہ ڈنڈا لے کر ان پر حملہ اور ہونے والے غنڈوں کے خلاف ایف ائی ار تو درج ہوچکی ہے مگر ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ہٹیاں بالا میں اور ڈی ایچ کیو میں اس وقت تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوجاتے ہیں اس موقع پر ایمرجنسی سروس بحال رہی جبکہ او پی ڈی مکمل بند رہی جس سے دوردراز سے انے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چناری،چکوٹھی،لمنیاں،لیپہ،چکار میں بھی احتجاجی دھرنے جاری رہے،
نیلم سے بیورورپورٹ کے مطابق ڈی جی صحت عامہ پر حملہ کے خلا ف نیلم بھر میں ڈاکٹر میڈیکل سٹاف سراپا احتجاج سرکاری افیسران پر ائے روز حملے حکومتی رٹ کے لئے چیلنج موجودہ صورتحال میں ڈاکٹرز کا فرائض انجام دینا مشکل ہے ۔ضلع نیلم ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹھمقام تحصیل ہیڈ کوارٹر کیل پیرامیڈیکل سٹاف کا علامتی احتجاج ایم ایس ڈاکٹر محمد انور بٹ ڈاکٹر راجہ امتیاز ڈاکٹر غلام احمد جبکہ کیل میں ایم ایس ڈاکٹر عبدالمتین مقصود قمر خواجہ عبدالحمید کی قیادت میں احتجاجی کیمپ معاملہ کی فوری تحقیات کا مطالبہ۔اندھیر نگر ی چوپٹ راج ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ازاد کشمیر ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری کے ساتھ گزشتہ روز پیش انے والے واقع کے بعد ازاد کشمیر بھر کی طرح وادی نیلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اٹھمقام ڈی ایچ کیو اسپتال میں بھی محکمہ صحت کے تمام ملازمین ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف ،کلریکل سٹاف ،سپورٹنگ سٹاف و دیگر نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا کہ مذکورہ شخص کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف ائی ار درج کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے کیوں کہ ہم اسپتالوں میں یا محکمہ صحت کے سینئر افیسران کے دفاتر میں وکلاء گردی کی مزمت کرتے ہیں مذکورہ شخص کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اس کو قانون کے کٹہرے تک لے جا کر دم لیں گئے ڈی ایچ کیو اسپتال نیلم میں ایمرجنسی سروسز کے علاوہ او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا صرف مریضوں کی سہولت کے لئے ایمرجنسی باہم میسر رہی ۔
دھیرکوٹ سے راجہ انعام الحق کے مطابق  پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن دھیرکوٹ نے بھی ازادکشمیربھرکی طرح ڈی جی ہیلتھ پر قاتلانہ حملہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اورحکومت سے بھرپورمطالبہ کیاکہ ملازمین کو تحفظ فراہم کیاجائے بصورت دیگر ازادکشمیرمیں ملازمت جاری رکھنامشکل ہوجائیگا،کسی بھی مسئلے کاحل تشدد نہیں ہوتا ،ڈاکٹر اوردیگر ملازمین کو تحفظ فراہم نہیں ہوتاتو وہ کسی صورت اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتے، ان خیالات کااظہارپیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء راجہ خالدمحمود ،ڈاکٹر نوربخش ،ڈاکٹر لائقہ ،چوہدری جمشید ،محمدارشاد، شائستہ عباسی، طاہرہ خاتون ،عبدالغفارعباسی و دیگر نے مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹراورپیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے فرائض انتہائی اہم اور انسانوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ہیں جب ان کی اپنی زندگیاں خطرے میں ہیں،  ملازمین پر قاتلانہ حملے ہوںگے تو وہ کس طرح اپنی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں، انہوں نے حکومت سے بھرپورمطالبہ کیاکہ ملزمان کو فی الفور گرفتارکرکے قرار واقعی سزادی جائے اورکیفرکردار تک پہنچایاجائے ۔

 
حویلی کہوٹہ سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈی جی ہیلتھ ازاد کشمیر پر اُن کے افس میں حملہ کرنے اور اُن کے ساتھ گالم گلوچ کرنے پر پورے ازاد کشمیر کی طرح ضلع حویلی میں بھی محکمہ صحت کے تمام افیسران ، ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسنگ سٹاف نے بھی اج مکمل کام چھوڑ ہڑتا ل کی البتہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو دیکھا گیا ۔ ضلعی ہیڈکواٹر کہوٹہ ، تحصیل ممتازاباد، تحصیل خورشید اباد میں بھی تمام محکمہ صحت ملازمین نے مکمل کام چھوڑ ہڑتال کی جس کی وجہ سے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس احتجاجی ہڑتال میں خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او حویلی ڈاکٹرطارق محمود ، ایم ایس ڈاکٹر اقبال ، طارق محمود، منور حسین کاظمی، چوہدری طالب حسین، سید انصاف گیلانی، نذر علی چوہان ، محمد عمران ، سید طفیل گیلانی، محمد رفیق خان، زبیر ڈار، سلطان سکندر ، محمد صادق ، محمد فرید ، عبدالحمید کیانی و دیگر نے کہا کہ ازاد کشمیر کے ایک افیسر پر جس طرح دن دھاڑے ایک کالے کوٹ(وکیل)  والے نے حملہ کیا اس کی ہم جتنی بھی مذمت کریں وہ کم ہے ۔ حکومت فوری طور پر اس طرح کے اوباش شخص کو گرفتار کر کے اسے قانون کے مطابق سزا دیں ۔ اگر مجرم کو پکڑا نہ گیا تو ہم اس ہڑتال کو اُس وقت تک ختم نہیں کریں گے جب تک اس کو کیفر قرار تک نہ پہنچایا جائے۔
بھمبر سے بیورو رپورٹ کے مطابق ڈا ئر یکٹر جنر ل ہیلتھ محکمہ صحت عامہ مظفر اباد پر مبینہ طو ر پر حملہ کیخلا ف احتجا ج کا سلسلہ جاری DHQہسپتا ل اور DHOافس بھمبر میں دو سر ے روز بھی ہڑ تا ل جاری رہی    ڈسٹر کٹ ہسپتا ل بھمبر میں پا کستا ن میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م MSکے افس کے با ہر احتجا جی دھر نا دیا گیا جس میں ڈا کٹرز ،پیرا میڈ یکل سٹا ف ،کلر ک ایسو سی ایشن کے ملازمین نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی احتجا جی شر کاء سے خطا ب کر تے ہوئے صدر پی ایم اے ضلع بھمبر ڈاکٹر عبد الر حمن ،MSڈا کٹر فدا حسین ،صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن محمد زما ن چو ہدری ،جنر ل سیکر ٹر ی قاسم علی نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ ڈا ئر یکٹر جنر ل ہیلتھ ازاد کشمیر ڈا کٹر بشیر احمد چو ہدری پر حملہ اور بد تمیز ی کر نے والے نا مزد ملزم کو فی الفور گر فتار کیا جا ئے اور اسے قرار واقعی سزا دی جا ئے ملزم کی گر فتار ی اور سزاتک ازادکشمیر بھر کے تما م ہسپتا لوں میں مکمل احتجا ج اور ہڑ تا ل جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ صرف ایمر جنسی کے علاوہ کسی دیگر شعبہ میں کو ئی کا م نہیں کر یں گے جبکہDHOافس بھمبر میں ڈا کٹر اقبا ل حسین چو ہدری کی زیر صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شریک ڈاکٹر نا صر اقبا ل چو ہدری DC-NPبھمبر ،وقا ص نصر اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ٹڑ یننگ ،محمد عمر اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر سر ویلینس ،ڈاکٹر ظہیر اقبا ل ڈسٹر کٹ ڈرگ انسپکٹر ،محمد بشیر ہیڈکلر ک نے اپنے خیا لا ت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ جب تک اس واقع میں ملوث شخص کو گر فتار کر کے اس کیخلا ف کا رروا ئی نہیں کی جا تی یہ ہڑ تا ل جاری رہے گی اجلاس میں ڈا کٹر منا ظر حسین ،ڈا کٹر نبیل خا لد ،ڈا کٹر نعیم اسلم ،ڈا کٹر جہا نگیر ،ڈا کٹر حیدر عظیم ،ڈاکٹر عطا ء ا لر حمن ،ڈا کٹر عمر اسلا م مرزا ،شیخ عثما ن صا دق ،ذولفقار علی ،چو ہدری بشارت ،با ئو اشتیاق اور جملہ ملازمین ڈی ایچ او آفس بھمبر نے بھر پور شر کت کی اور واقعہ پر شدید احتجا ج کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا گیا کہ واقعہ میں ملو ث شخص کیخلا ف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے اور اسے گر فتار کر کے قرار واقعی سزاد ی جا ئے تا کہ ائند ہ ایسے واقعا ت رو نما نہ ہوں
گل پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر ناڑ میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی راجہ طارق محمود نے کی اُنھوں نے اجلاس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ پر حملے کی پُر زور مزحمت کرتے ہیں اگر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہوا تو احتجاجی تحریک چلائے گئے اس ظلم و ستم کو نہیں مانتے ڈائریکٹر صحت عامہ پر حملہ غنڈہ گردی ہے ہم اس قاتلانہ حملے کی پُر زور مزحمت کرتے ہیں اور حملہ کرنے والوں کی گرفتاری تک صحت عامہ کے تمام اداروں میں مکمل ہڑتال کا فیصلہ کر دیا گیا البتہ ایمرجنسی مریضوں ابتدائی طبی امداد جاری رکھے گئے اجلاس میں شامل جنرل سیکرٹری تحصیل درلیاہ جٹاں غلام فرید سیکرٹری نشر واشاعت عبدالمجید ،راجہ محمود احمد نزیر احمد ،محمد جہانگیر ،اور دیگر تمام سٹاف نے اس اجلاس میں شرکت کی۔