محکمہ جنگلات کی تنظم نو سے محکمانہ کارکردگئی بہتر ہوئی ہے: سردار میر اکبر خان

مظفرآبا د(صباح نیوز)وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے محکمہ جنگلات کی تنظم نو سے محکمانہ کارکردگئی بہتر ہوئی ہے وزیر اعظم راجہ فا روق حیدر خان نے جو فنڈز شجرکاری اور دیگر منصوبوں کے لئے فراہم کیے ہیں ان کو بہتر منصوبہ بندی سے استعمال کیا جا رہا ہے اس پران کا شکریہ ادا کر تا ہوں درختوںکی حفاظت کے لئے عوام میں شعور بیدار کر نے کی ضرروت ہے آزاد کشمیر کی آبادی کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے لکڑی پر انحصار بڑھ رہا ہے مقامی آبادی کو سستی بجلی فراہم کریں گئے تاکہ لکڑی کے استعمال اور جنگلات کے نقصان کو کم کیا جا سکے ملازم ایمانداری اور محنت سے کام کریں رواں سال میں جہاں جہا ں شجرکاری کی گئی ہے اس کی مکمل رپورٹ پبلش کروا کر عوامی نمائندوں کو اور وزارت جنگلات کو پیش کریں تاکہ ہم عوام کو دکھائیں کہ ہم نے کدھر اور کتنا کام کیا ہوا ہے اس سے ادارے پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا محکمہ جنگلات کے تمام دیرینہ مسائل کو حل کریں گے تاکہ ملازمین دل لگا کر کام کرسکیں ۔اس سلسلہ میں قانون سازی کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کریںگے ہمارا مقصد اداروں کو مضبوط کرنا ہے تاکہ حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کی جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج مظفرآباد میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مجھے دن بدن کام میں بہتری چاہیے جن علاقوں میں شجرکاری کی گئی ہے متعلقہ آفیسروہاں کے مقامی نمائندے اور صحافیوںکو اعتما د لیکر اسکا معائینہ کروائیں ۔ اورمیں خود بھی معائینہ کرونگا۔انھوں نے کہا کہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں درخت کی ایک ٹہنی بھی کاٹنے کے لیے حکومت کی اجازت درکارہوتی ہے ۔مگر ہمارے ہاں درختوں کی بے دریغ کٹائی ہوتی ہے جس کی بڑی وجہ لوگوں میںجنگلات کی افادیت کے بارے میں شعورکا نہ ہونا ہے ۔انھوں نے کہا کہ عوام الناس میں اس حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے تاکہ وہ درختوں کی حفاظت اپنی اولاد کی طرح کرسکے تبھی ہم اس خطے کو سرسبز بنا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رواں سال ہونے والی شجرکاری کو کامیاب بنانے کیلئے عوام اور تمام سرکاری و غیرسرکاری ادارئے اپنا موثر کردار ادا کریں اس سال آزاد کشمیر بھر میں شجر کاری مہم کے دوران 18ہزار ایکڑ رقبے پر81لاکھ پودا جات لگوائے جاہیں گئے اس وقت محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں 96لاکھ پودہ جات موجود ہیں عوام کو مناسب ریٹ پر پودا جات کی فراہمی کے لئے بھی محکمہ اقدامات کئے جا رہے ہیںاس سلسلہ میں معتد مقامات پر سیل پوانٹ قایم کئے گئے ہیں آزاد کشمیر بھر میں شجر کاری کی سخت مانٹرنگ کی جائے گئی شجر کاری کو کامیاب بنانے کے لئے تمام آفیسران، ملازمین اور عوام، پاک آرمی ،این جی اوز اور سول سوسایٹی اور صحافی حضرات اپناموثر کردارادا کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ہدایت پرآزاد کشمیر کے شہروں کے اندر چنار کے درخت لگائے جائیںرہے ہیں اس سے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا لینڈ سلائیڈز اور خالی جگہوں پر شجر کاری کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کا 43فیصد رقبہ محکمہ جنگلات کے پاس ہے 5لاکھ 55ہزار ایکڑ رقبہ خالی ہے 32لاکھ ایکڑ میں سے 8لاکھ 98ہزار ایکڑ رقبے پر شجر کاری کی ضرورت ہے محکمہ سالانہ 30ہزار ایکڑ رقبے پر شجر کاری کی استعداد کار رکھتا ہے لیکن سالانہ 7ہزار ایکڑ رقبے پر ہی شجر کاری ممکن ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور گلوبل وارمنگ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر شجرکاری اور شجر پروری ناگزیر ہے شجر کاری کے بعد درختوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا زمینی کٹاؤ کو روکنے کے لیے واٹر شیڈ مینجمنٹ پلان ترتیب دیا جائیگااور جنگلات سے لکڑ کے کٹاؤ کو کم کرنے اور گھریلو ضرورت کے لیے توانائی کے متبادل ذرائع ایل پی جی کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور گھریلو ضرورت کے لیے جنگلات کے قریب آبادی کو رعائتی انراج پرلکڑ اور شمسی توانائی سے بھی استفادے کی پالیسی تربیت دی جائے گئی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تمام مرکزی شاہرات کے ارد گرد درخت لگائے جائیں گئے اور جنگلات کو آگ سے بچانے اور جنگلوں کے تحفظ کے لیے مقامی سطح پ پر کمیٹیاں تشکیل دی دی ہیں اور انہی کمیٹیوں کی سفارش پر ٹی ڈی کو ٹہ دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ہدایت پر محکمہ جنگلات سالانہ پروگرام کے علاوہ گرین پاکستان پروگرام نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کے تحت شجر کاری واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام پارکس کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے محکمہ جنگلات آزادکشمیر کا بڑا محکمہ ہے اس محکمہ کے ملازمین کو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہو گا شجر کاری اور شجر پروری ذاتی دلچسپی اور شوق رکھنے کا کام ہے انہوں نے کہا کہ میں نے جنگلات کے آفیسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں جانے کی ہدایت دی ہیںمحکمہ جنگلات کے آفیسران تحفظ کے لیے عوام الناس میں بھی احساس پیدا کریں ۔
