پی ایس ایل تھری میں بھی نظرانداز کرنے پر کشمیری ناراض
چڑالہ (عمران عباسی) پی ایس ایل تھری میں ہر بار کی طرح اس بار بھی کشمیر ریجن کی ٹیم پی ایس ایل میں شامل نہ ہوسکی آزادکشمیر کے عوام نے پاکستان سپر لیگ تھری میچز کے علامتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا پی ایس ایل کے میچ نہ دیکھنے کا اعلان آزادکشمیر کی ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل نہ کرنے پر کشمیری عوام ناراض ایک سروے کے دوران کشمیری عوام سے یہ پوچھا گیا کہ آپ کی پی ایس ایل تھری میں آپکی کونسی پسندیدہ ٹیم ہے عوام کا کہنا تھا ہمارے ریجن کی کوئی ٹیم ہے نہ ہی کوئی کشمیری کھلاڑی پی ایس ایل شامل ہیں پی ایس ایل میں ہمیشہ کی طرح آزادکشمیر کو نظرانداز کردیا گیا آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا ہے یاد رہے مقبوضہ کشمیر کے پرویز رسول انڈیا پریمیئر لیگ میں کھیل رہے ہیں لیکن آج تک کسی کشمیری کھلاڑی کو پاکستان کی ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی ہے۔لاہور قلندر کی ٹیم میں شامل کئے جانیوالے راولاکوٹ کے فاسٹ بائولر کو بھی میچ میں شامل ہی نہ کیا گیا جس پر عوام نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
