Sun
19
Apr
2026
باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارتی افواج کی طرف سے کنٹرول لائن کے علاقہ بھیڈی پر گولہ باری متعدد مکانات تباہ سینکڑوں لوگ ہجرت کر کے باغ پہنچ گئے ان میں عبدالرحمن میر نے اپنے کنبہ کے آٹھ افراد کے ہمراہ باغ پہنچے پر صحافیوں کو بتا یا کہ بھیڈی کے بے شمار کنبہ جات ہجرت کر کے باغ پہنچ گئے ان میں عبدالرحمن ڈار، حاجی لعل دین ڈار، غلام ےٰسین ، خواجہ مشتاق احمد، شاہد ڈار، حیات ڈار، محمد لطیف، بیوہ روبینہ بیگم، اور دیگر بھارتی گولہ باری سے تنگ آکر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں بلال اور ارشد، عبدالغنی کر مکانات کو شدید نقصانات پہنچا جو کے رہائش کے قابل نہیں رہے ہیں انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع باغ راشد آزاد نے مہاجرین کے بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے امتحانات گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول باغ میں لنے کا اہتمام کیا ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
