چڑالہ،وزیراعظم کے احکامات ردی کی ٹوکری کی نذر،ناقص آٹے کی فروخت جاری
چڑالہ (عمران عباسی) وزیراعظم آزادکشمیر کے ناقص آٹے کی فروخت پر پاپندی کے اعلان کے باوجود آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں ناقص آٹے کی فروخت پر پاپندی کے باوجود ضلع باغ میں ناقص آٹے کی فروخت دھڑلے سے جاری اس ناقص آٹے کی وجہ سے شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے جبکہ معدے کے امراض میں اضافہ شاندار ملز اسلام آباد ملز یونائیٹڈ ملز کا آٹا پکانے کے بعد چپاتی ربڑ بن جاتی ہے چند ہی منٹوں میں چپاتی ربڑ کی طرح سخت ہوکر چبانا تو دور کی بات ہاتھ سے توڑ کر کھانا مشکل ہوجاتی ہے اس آٹے کے بھیگ کا وزن بیس کلو کم ہوتا عوام کی شکایت قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وزیر اعظم کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال کر عوام کی جانوں کیساتھ کھیلنے والوں کو کھلی چھوٹ دے دی اور مک مکا کرکے آٹے پر لگنے والی پاپندی ختم کرکے عوام کو ان دو نمبر آٹا اور دیگر دونمبر خوردونوش بیچنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے آزادکشمیر میں فوڈ اٹھارٹی لبیارٹری نہ ہونے کی وجہ سے دو نمبر اشیا دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہیں فوری طور وزیراعظم آزادکشمیر ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ
