مسعود خان مجاہد منزل پہنچ گئے، سردار عتیق کی خیریت دریافت

راولپنڈی(بیورو رپورٹ) آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان مجاہد منزل گئے اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی خیریت دریافت کی، صدر ریاست کچھ
دیر ان کے ساتھ رہے اور ان کی صحت یابی کے حوالے سے گفتگو کی، سابق وزیر اعظم کی حال ہی میں انجیو گرافی ہوئی تھی جو اب صحت یاب ہیں، اس موقع پر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے صدر ریاست کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے صدر سردار مسعود خان کے کردار کو سراہا اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔