بھارتی وزیراعظم مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کی ریلیز کھٹائی میں پڑ گئی

مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم 'نریندرا مودی ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگئی جس کے باعث اس کی ریلیز ایک مرتبہ پھر روک دی گئی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم 5 اپریل کو ریلیز ہونا تھی جس کے بعد ریلیز کی تاریخ 11 اپریل دی گئی اور اب فلم کی ریلیز کھٹائی میں پڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نریندرا مودی کے پروڈیوسر سندیپ سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آگاہ کیا کہ تاحکم ثانی فلم کی ریلیز روک دی گئی ہے اور اس حوالے سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔ فلم میں بالی وڈ اداکار ویویک اوبرائے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور فلم کا پوسٹر بھی جاری ہوچکا ہے جس میں ویویک اوبرائے کو نریندر مودی کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔