حضرو: پارٹی سے غداری کرنے والوں کا انجام دربدر پھرنا ہے:ملک امین اسلم 

حضرو :مشیروزیراعظم ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے چائنہ کی اعلیٰ قیادت نے بھی عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو معاشی بلندیوں کو چھونے کی نوید سنائی ہے وہ بھی جان چکے ہیں کہ عمران خان نڈر بے باک  ہونے کے ساتھ ساتھ محب الوطن لیڈر ہیں ،عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں عنقریب عوام وطن عزیز کو معاشی طاقت بنتا ہوا دیکھے ہیں ،ضلع اٹک کے عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی گیس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر ضلع اٹک اشفاق خان ،تحصیل کوارڈینیٹر حاجی مشتاق میر ،ملک زبیر ،ملک ثمر عباس ،ملک اعجاز ،طارق ٹوانہ ،زاہد زمان خان ،محمود خان کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی غورغشتی سے اشفاق خان نے بڑی ریلی کی شکل میں تقریب میں انٹری ڈالی ملک امین اسلم نے کہا کہ پارٹی سے غداری کرنے والوں کا انجام دربدر پھرنا ہے اپنے محسنوں کی قدر نہ کرنے والے ناکامی سے دوچار ہوا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز ترقی کی منازل طے کرتا دکھائی دیتا ہے ماحولیات کی بہتری کے لئے اپنی ذمہ داریاں با احسن سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں جو علاقے سوئی گیس جیسی نعمت سے محروم رہ گئے تھے انہوں ہنگامی بنیادوں پر سوئی گیس فراہم کی جائے گی ۔