اٹک : سستا رمضان بازروں میں مہنگے داموں فروخت جاری 

اٹک :پنجاب حکومت کےاحکامات پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹک شہر میں لگایاجانے والا سستارمضان بازارعوام کیساتھ مذاق بن گیا اشیائے خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت جاری تفصیلات کے مطابق سستا رمضان بازار میں ملنے والی اشیائے خوردونوش کی اشیاء رمضان سے 2 روز قبل 80 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا سستارمضان بازار میں 130 سے 150 روپے درجن ،کجور 190 ، آم سیب 160 اچھا سیب 200 روپے فی کلو سے زائد جبکہ تربوز 50 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا جبکہ دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بہت زیادہ ہیں صرف آٹا مناسب نرخ پر دستیاب ہے مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خصوصی کمی کی جائے تاکہ غریب عوام رمضان المبارک میں مہنگائی کے بوجھ سے بچ سکے اور بہترطورپرسستے رمضان بازارسے مستفید ہو سکیں ۔