حضرو: موسیٰ پل حضرو کے قریب بنے نالے میں بھینس گر گئی 

حضرو:بھینس نالے میں گر گئی ، تفصیلات کے مطابق موسیٰ پل حضرو کے قریب بنے نالے میں بھینس گر گئی بھینس کے مالک سبس علی ولد سنی گل نے اسے اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی بہت کوشش کی اور ناکامی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ٹیم کو اطلاع دی گئی جس پر ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے شدید گرمی میں آپریشن کے دوران پل کے کچھ حصہ کو توڑ کر بھینس کو نالے سے بحفاظت باہر نکال لیا جس پر بھینس کے مالک نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو بہت سراہا اور کہا کہ ریسکیو 1122 ٹیم انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کی جان کی بھی حفاظت کر رہی ہے۔