ڈاکٹر حامد اقبال کی خدمات کا کوئی نعم البدل نہیں،رفاقت اعوان

فتح جنگ:ڈاکٹر حامد اقبال کی سماجی و صحافی خدمات کا کوئی نعم البدل نہیں انکی اچانک وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا ان خیال کا اظہار فتح جنگ یونین آف جرنلسٹ کے صدر ملک رفاقت اعوان نے پنڈی گھیب کے صحافی و معروف سماجی ورکر ڈاکٹر حامد اقبال کی وفات پر منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں طارق قادری،سید فرحت عباس،لیاقت خان و دیگر نے شرکت کی۔ باجوڑی،طاہر اقبال طاہری،ملک کامران خاکی،سید وجائت شاہ،سائیں محمد جاوید،وسیم بادامی،ملک ارشد گلیال اور دیگر نے شرکت کی مقررین نے ڈاکٹر حامد اقبال کی سماجی و صحافتی اقدامات کو سراہا انہوں نے ہمیشہ غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ضلع بھر کی سماجی تنظیموں کو متحرک کرنے میں انکا کوئی ثانی نہیں ہے انکی اچانک وفات سے ہم ایک اچھے سماجی ورکر سے محروم ہوگئے ہیں آخر میں انکی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔
