اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،5 ملزمان گرفتار

اٹک: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پراٹک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 05ملزمان گرفتار،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے 3910گرام چرس برآمد ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے 01پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لے لیے،تفصیلات کے مطابق  تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی منیر احمد نے راضی خان ولد فریدی خان ساکن حسن ابدال سے کل 1500گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ نیو ائیر پورٹ کے ایس آئی غلام احمد نے ایک مشکوک شخص سے کل 210 1گرام چرس برآمدکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ،تھانہ جنڈ کے ایس آئی ابرار احمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر دلاور خان ولد اعتبار خان سکنہ جنڈ سے کل1200 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ حضرو کے ایس آئی منور خان نے تفتیش مقدمہ نمبر 121 مورخہ 05-05-2019 بجرم 324/34 ت پ تھانہ حضرومیں مخبر خاص کی اطلاع پرFIR کے نامزد ملزم محمد اسماعیل ولد محمد جمیل سکنہ حضرو سے سٹل 30بو ر معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا،تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی پرویز اقبال نے ایک ٹرک بیڈ فورڈ نمبر RIL-9471 کو ڈرائیور راولپنڈی کی جانب سے انتہائی تیز رفتاری لاپروائی سے اور رانگ سائیڈ سے گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے آیا،جس کو روک کر پڑتال کرنے پر بعددریافت ڈرائیور کانام محمد تاج ولد شیر خان ساکن اٹک معلوم ہوا،دریافت پر مذکورہ نے بتلایا کہ اسکے لا ئسنس کا چالان ہوا ہے، مذکورہ نے لکڑی کا لوڈ شدہ ٹرک انتہائی تیز رفتاری و غفلت لاپروائی سے چلاکر اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈال کر ارتکاب جرم بالا کا کیا ہے،ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔