Tue
19
May
2026

اٹک :حضرو پولیس کو نامعلوم نوجوان کی لاش چھچھ انٹر چینج کے قریب موٹروے روڈ پر ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد لاش پھینک دی ڈی ایس پی سرکل حضرو غلام اصغر نے فوری طور پر نادرا آفس اسلام آباد رابطہ کر کے نادرا کی ٹیم بلا کر لاش کی شناخت کیلئے احکامات جاری کر دیئے تاکہ مقد مہ اصل وارثان کی مدعیت میں درج کر کے نامعلوم ملزمان تک پہنچا جا سکے مقامی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد بلدیہ حضرو کے عملہ کے ذریعے لاش کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسے امانتاً دفنا دیا ہے ۔
