قرآن و سنت کی تدریس میں مدارس کا اہم کردار ہے:مولانا محمد امتیاز 

اٹک:دینی مدارس علوم نبوت ؐکے محافظ ہیں ان مدارس میں قرآن و سنت کی تدریس ترویج اور اشاعت کا کام جاری ہے قیامت تک ان مدارس میں قرآن و سنت کی تعلیم جاری رہے گی مسلمانوں کا رشتہ دین سے جوڑنے میں یہ مدارس اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان ، جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی نے جامعہ عربیہ اشاعت القرآن حضرو میں 48 ویں دورہ تفسیر القرآن کے احتتام کے موقع پر علماء کرام اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا دورہ تفسیر کے پہلے 4 پارے شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان جبکہ باقی 6 پارے سورۃ یونس تک مناظر اسلام حضرت مولانا قاری چن محمد سورۃ یونس سے لیکر سورۃ روم تک مولانا نعیم نے جبکہ آخری 10 پارے حضرت مولانا رضوان نے پڑھائے آخری 2 سورتوں کا درس استاذ العلماء شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا امتیاز نے ارشاد فرمایا اس بابرکت تقریب میں مقامی علماء کرام کے علاوہ مولانا قاری چن محمد ، مولانا عبدالخالق ، مولانا قاری فتح محمد ، مولانا سلیمان ، مولانا ضیا ء الاسلام سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام شریک ہوئے شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان نے آخری 2 سورتوں کا ترجمہ و تفسیر بیان کی آخر میں جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی نے اختتامی دعا کرائی اس موقع پر شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا غلام حبیب ، مولانا عبدلمتین کی اہلیہ محترمہ اور دیگر مرحومین کیلئے دعائے مغفرت استاد الحدیث مولانا محمد جان کی رہائی اور دینی مدارس کے تحفظ سمیت ملکی سلامتی کیلئے دعا کرائی گئی ۔