حکومت کی ناقص پالیسیوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا: سرمد علی

کمڑیال:  وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات میں قوم سے جو بھی وعدے کئے تھے سب جھوٹ اور فراڈ نکلے مہنگائی نے عام آدمی کاجینا محال کردیا ہے ان خیالات کا اظہار سرمد علی راجپوت نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران پیدا ہوچکا ہے ، مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان آچکا ہے جس کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ کا جینا مشکل ہوتا جا رہا ہے حکومت کی ناقص پالیسیوں سے وطن عزیز آج مسائل کی دلدل میں پہنچ چکا ہے ۔