ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس منظور سرور چوہدری کا اٹک کا دورہ 

اٹک :ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس منظور سرور چوہدری نے دفتر ڈی ایس پی پٹرولنگ اٹک کا دورہ کیا ڈی ایس پی حاجی محمد شفیق کی طرف سے سلامی پیش کی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی راجہ فیاض اور ڈی ایس پی ضیغم عباس بھی موجود تھے ایڈیشنل آئی جی نے پٹرولنگ پولیس ضلع اٹک کی کارکردگی کو سراہا اور ڈی ایس پی حاجی محمد شفیق کو شاباش دی ایڈیشنل آئی جی نے بہترین انتظامات کرنے پر آصف رضا ، صداقت علی اور شاہد اقبال کو تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔