آزادی مارچ، ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا خوشحال گڑھ پل کا دورہ

ڈی پی او اٹک آزادی مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات کا خوشحال گڑھ پل پر جائزہ لے رہے ہیں

 اس موقع پر ڈی ایس پی جنڈ اصغر چانڈیہ ، ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد اور چیف سیکورٹی آفیسر اٹک سب انسپکٹر نعیم خان بھی موجود تھے

جنڈ(صدیق فخر سے)  ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈی پی اوکوہاٹ کیپٹن واحد محمود کے ہمراہ خوشحال گڑھ پل حدود کوہاٹ کے پی کے کا دورہ کیا آزادی مارچ اور متوقع دھرنے کے متعلق سیکورٹی لائے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر ڈی ایس پی جنڈ اصغر چانڈیہ ، ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد اور چیف سیکورٹی آفیسر اٹک سب انسپکٹر نعیم خان بھی موجود تھے ڈی پی او اٹک نے کانی پل حدود ضلع میانوالی اور تھانہ انجراء کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود ایس ڈی پی او جنڈ اور ایس ایچ او انجراء کو ہدایات دی۔

 ڈی پی او اٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی شر پسند عناصر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی اور قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔