Sat
20
Jun
2026

اٹک :پیپلز کالونی مسجد اقصیٰ کے قریب گھر میں آتشزدگی ، تفصیلات کے مطابق پروفیسر وارث خان کے گھر میں کافی دنوں سے کوئی موجود نہ تھا اہل محلہ نے گھر سے دھواں نکلتے دیکھ کر ریسکیو 1122 اٹک کو اطلاع دی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور بند گھر میں لگے تالے توڑ کر آگ تک رسائی حاصل کی ۔
بروقت رسپانس کے باعث آگ پر ابتدائی حالت میں ہی قابو پالیا گیا ذرائع کے مطابق آگ ممکنہ طور پر گھر کی کھڑکی توڑ کر کسی نے لگائی گئی آگ پر قابو پانے کے بعد گھر دوبارہ لاک کر دیا گیا ۔
