اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ فتح جنگ کا اہم اجلاس،ملک ظہیر افضل کی خصوصی شرکت

فتح جنگ، اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ فتح جنگ کے اجلاس کے بعد گروپ فوٹو

 قمر خان صد کال کو تحصیل صدر، ثاقب دائود کو تحصیل جنرل سیکرٹری، ناصر شیر علی کو سینئر نائب صدرمقرر

فتح جنگ، اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ فتح جنگ کا اہم اجلاس گزشتہ دنوں فتح جنگ میں منعقد ہوا جس میں نئی تنظیم سازی کی گئی جس میں قمر خان صد کال کو تحصیل صدر، ثاقب دائود کو تحصیل جنرل سیکرٹری، ناصر شیر علی کو سینئر نائب صدر، ملک قمر اعوان کو اڈیشنل  سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا گیا

 

جبکہ رضوان بٹ اور ملک عمران بدستور اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔

 اجلاس میں سابق تحصیل صدر ملک آفتاب کی تنظیم کیلئے خدمات کو سراہا گیا جبکہ سٹی لیول میں ملک سعید اعوان سٹی صدر اور ملک فیصل کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ،

 

ملک ظہیر افضل آف  صدر یوسی کھنڈہ، ضلعی صدر احمد رضا،صدر یو سی اجوالہ نبیل ممتاز خان اور صدر یوسی کوٹ فتح خان ملک عابد حسین دوہریاں نے بھی خصوصی شرکت کی ۔