گورنمٹ کالج حضرو کے قریب 4 جھگیوں میں آتشزدگی 

گورنمٹ کالج حضرو کے قریب 4 جھگیوں میں آتشزدگی 

ریسکیو 1122 کے عملہ نے آگ پر قابو پایا، آتشزدگی سے 8 مویشی ہلاک ہو گئے،سامان جل کر خاکستر 

حضرو :گورنمٹ بوائز ڈگری کالج حضرو کے قریب 4 جھگیوں میں آتشزدگی ، 8 مویشی ہلاک ، ریسکیو 1122 کے عملہ نے آگ پر قابو پایا تفصیلات کے مطابق مہاجر گلداد پٹھان ولد علی گل اور حبیب الرحمٰن کی جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل کر 4 جھگیوں تک پہنچ گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو فائر آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا آگ لگنے کے سبب 2 گائیں ، 4 بچھڑے اور 2 بکریاں ہلاک ہو گئیں تاہم بروقت کاروائی پر کسی قسم کا انسانی قیمتی جانوں کا نقصان نہیں ہوا ۔

 

اہلیان علاقہ نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا فوری مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ذراءع کے مطابق متاثرین انتہائی غریب ہیں اور ان کا گزر اوقات یہی مال مویشیوں سے تھا جبکہ ان کا سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا مخیر حضرات سے متاثرین سے مالی تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔