جنڈ، سکینڈری ٹیچرز الائنس کا گورنمنٹ بوائز ہائی نمبر2 میں اجلاس

مستقلی کے حوالے سے اساتذہ میںجو بے چینی پائی جاتی ہے اس کو خاتمہ کیا جائے اور انہیںغیر مشروط طور پر مستقل کیا جائے،چیف منسٹر پنجاب سے مطالبہ
جنڈ ( ظفر اقبال سے/ اٹک نیوز )سکینڈری ٹیچرز الائنس کا اجلاس فیاض احمد کی زیر صدارت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 میںمنعقد ہوا۔ جس میں شریک سکینڈری ٹیچرز اور اے ای اوز نے چیف منسٹر پنجاب سے مطالبہ کیا کہ انہیں مستقلی کے حوالے سے اساتذہ میںجو بے چینی پائی جاتی ہے اس کو خاتمہ کیا جائے اور انہیںغیر مشروط طور پر مستقل کیا جائے۔
چوں کہ تمام اساتذہ باقاعدہ این ٹی ایس کا ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کر کے اور میرٹ پر تعینات ہوئے ہیں اس لیے ان کی مستقلی کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے انٹرویو کی شرط قطعی نا انصافی ہے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو انہیںمجبوراً سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔ اجلاس میں فوکل پرسن محمد عجائب، جمیل احمد، کامران خان، انعام الحق، ذوالفقار شاہ، عارف خٹک، محمد عارف، حافظ محمد نعیم، توقیر ملک ، قاسم پرویز، محمد عرفان اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔
