جنڈ،تین ماہ قبل قتل ہونیوالے احتشام نور کے قتل میں ملوث2 ملزمان گرفتار
محمد عاصم ، محمد ارباب سکنائے محلہ غازی امام جنڈ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا
جنڈ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) جنڈ پولیس نے سرکاری ملازم کے جواں سال بیٹے کے 3 ماہ قبل ہونے والے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق سرکاری ادارے کے ملازم نور خان ساکن پنڈ سلطانی حال محلہ غوثیہ جنڈ جس کے بیٹے احتشام نور کی لاش 3 ماہ قبل خان ڈیم سے ملی مقتول کی لاش ورثاء نے پوسٹ مارٹم کے بعد نماز جنازہ کی ادائیگی کر کے آبائی قبرستان میں دفن کر دی اندھے قتل کی اس واردات پر ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیا کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ جنڈ نیاز احمد اور انچارج ایچ آئی یو سب انسپکٹر ملک احمد نواز نے دن رات محنت کر کے اندھے قتل کی اس واردات کا سراغ سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کردہ فوٹیج جس میں ملزمان مقتول کے ساتھ موجود ہیں کی مدد سے کر کے اس میں ملوث ملزمان محمد عاصم ولد محمد عثمان ، محمد ارباب ولد محمد فاروق سکنائے محلہ غازی امام جنڈ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔
جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ انہوں نے باہم مشورہ ہو کر مقتول احتشام نور کو بدفعلی کے بہانے خان ڈیم پر لے کر گئے جہاں اس نے نہ صرف انکار کیا بلکہ انہیں دھمکی دی کہ وہ اس بارے میں اپنے والد کو آگاہ کرے گا اور اس پر انہوں نے احتشام کو دھکا دے ڈیم میں پھینک دیا اور وہ پانی میں تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا اور ملزمان گھر آ کر سکون کی نیند سو گئے تاہم جنڈ پولیس اور انچارج ایچ آئی یو ملک احمد نواز نے اندھے قتل کی اس واردات کا سراغ لگایا پولیس نے ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔
