گورنمنٹ گرلز کالج حضرو میں طالبہ کیساتھ زیادتیکرنیوالے کلرک کی عبوری ضمانت منسوخ 

گورنمنٹ گرلز کالج حضرو میں طالبہ کیساتھ زیادتیکرنیوالے کلرک کی عبوری ضمانت منسوخ 

 حضرو (ڈیلی اٹک نیوز) گورنمنٹ گرلز کالج حضرو میں طالبہ کے ساتھ زیادتی اور بلیک میل کرنے والے نوجوان کلرک کی عبوری ضمانت منسوخ 

حضرو پولیس نے گرفتار کر لیا، کلرک ذیشان کونوکری سے برخواست کیا جائے تاکہ طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے ، والدین کا وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی اٹک سے مطالبہ، چھچھ محافظ کمیٹی بھی کالج کے ماحول کے خلاف میدان میں آ گئی، تفصیلات کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ (ع) کی جانب سے تھانہ حضرو میں درج زیر دفعہ 376ت پ ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حضرو کا ماحول خراب ہو چکا ہے ، نوجوان کلرک ذیشان ولد ارشاد ساکن کوٹکے نے سبز باغ دکھا کر طالبہ سے دوستی کی اور اس کو اپنے پاس سے موبائل فون بھی خرید کر دیا، طالبہ کے مطابق کلرک ذیشان نے اس سے شادی کا کہہ کر کالج میں رات کے وقت بلا کر زبردستی زیادتی کی اور پھر میں جب اس سے شادی کا کہتی تو ٹال مٹول دیتا اور اب مجھے بلیک میل کرنے لگا کہ میرے پاس تمہاری تصویریں اور ویڈیو ہے اگر کسی کو بتایا تو نیٹ پر ڈال دونگا اور مجھے مارنے کی دھمکی دی میں نے ڈر کی وجہ سے کسی کو نہ بتایا اور پریشان تھی 

 

جس پر میں والدہ کو لیکرپولیس چوکی آ گئی ، اس کیس کے حوالہ سے پرنسپل سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا مگر وہ کالج میں موجود نہ تھیں ، دریں اثناء والدین میں اس حوالہ سے سخت تفتیش پائی جاتی ہے ، کچھ والدین نے اپنی بیٹیوں کو کالج سے اٹھانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی اٹک اس حوالہ سے سخت ایکشن لیں تاکہ طالبات اور والدین کی عزت و آبرو کا تحفظ ہو سکے ، ادھر چھچھ محافظ کمیٹی نے بھی گرلز کالج کے ماحول پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی اٹک سے ملاقات میں تمام تر صورتحال کو سامنے رکھنے جبکہ ڈی پی او اٹک سے ملزم ذیشان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔