مظفرآباد،پابندی کے باوجود مضر صحت اشیاء کی دھڑلے سے فروخت جاری
مظفرآباد(وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سلانٹی ،پاپڑ ،کولڈ ڈرنکس پر پابند ی کے بعد ناقص اشیاء خرد ونوش فروخت کرنے والوں نے آزادکشمیر کا رخ کر لیا ۔دارلحکومت کو مسکن بناتے ہوئے گردو نواح وادی نیلم ،جہلم کے مضافات میں سلانٹی اور دیگر ناقص اشیاء جن میں بسکٹ ،سلانٹی ،پاپڑ ،ٹافیاں ،جوس شامل ہیں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔جبکہ شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں بھاری کرایوں پر مکانات حاصل کر کے گودام بنا رکھے ہیں ۔جہاں دن رات ٹرکوں کے زریعے مال لوڈ اور ان لوڈ کیا جاتا ہے ۔ جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کو سکون غارت ہو چکا ہے ۔اس ناقص سامان کی وجہ سے عوام کی جان وصحت دائو پر لگ چکے ہیں ۔سکولوں کالجوں کو خصوصی ٹارگٹ کے زریعے ادھار سامان بھی فروخت کیا جارہا ہے ۔اس سامان پر نہ تو کوئی تاریخ ہو تی ہے جس سے یہ پتا چلایا جاسکے کہ سامان کیا ہے ۔پابندی کے باوجود اس سامان کا آزادکشمیر میں فروخت ہو نا حکومت اور انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔عوام الناس نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے پابندی کے بعد اس سے قبل کھٹارہ گاڑیاں چلائی جارہی تھی اور پابندی کی بعد ناقص سلانٹی کی فروخت چہ معنی دارد۔
