مرزائی نہیں مسلمان ہوں،قمرالزمان برنالہ آئے،قمرالزمان برنالہ آئے امپورٹڈ کپڑے پہنا کر بھیجوں گا،کرنل وقار

باغ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے)چیئر مین وزیرا عظم معائنہ کمیشن کرنل (ر) وقار نور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی حکومت میں کسی کوکسی لیول پر استثنیٰ حاصل نہیں ،گڈ گورننس پر کوئی کمپرو مائز نہیں ، اداروں میں بہتری آرہی ہے ،راتوں رات تبدیلی ممکن نہیں ،NTS، پبلک سروس کمیشن، ہیلتھ ایمرجنسی سروسسز حکومت کا بڑا کریڈٹ ہے ، منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں گے ،فاروق حیدر حکومت نے کوئی ادارہ بے لگام نہیں رہے گا ،باغ میںمیڈیا جہاں کوئی ادارہ غلط کرتا ہے اسکی نشاندہی کرے ایکشن لینگے ،میاں نواز شریف نے ہمارا بجٹ 11سے 22ارب کر دیا ہے ،گزشتہ حکومت سے ورثے میں خزانہ خالی اور ادھورے منصوبے ملے ،ویمن یونیورسٹی میںکانفرنس روم موجود ہے اسے استعمال کیا ہماری بھی بچیاں ہیں وائس چانسلر کو بتایا کہ وہاں اجلاس کرنا چاہتے ہیں جس پر وی سی نے کہا کہ ویلکم ، الحمد اللہ ، میں پورا مسلمان ہوں مجھے قمر الزمان کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،مجھے مسلمان اور کافر کرنے والا وہ کون ہے ،انسان کے اندر جو ہوتا ہے وہی باہر آتا ہے ،قمر الزمان نے کہا کہ وہ میرے کپڑے اتار کر بھیجے گا مگر میں انہیں برنالہ آنے کی دعوت دیتا ہوں اور انہیں کپڑے اتارنے کے بجائے امپورٹڈ برانڈڈ کپڑے پہنا کر بھیجوں گا ،قمر الزمان ابھی تک شکست کے خوف سے باہر نہیں نکلے ان پر بھی نیلم میں پتھر چوری ، ریسٹ ہائوسسز اور دیگر الزامات ہیں ،قمر الزمان نے کہا کہ میں کسی کو یونیورسٹی میں نہیں جانے دونگا اس پر آج میں دوبارہ یونیورسٹی گیا تھا وہ طرم خان وہاں کیوں نہیں آیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیاسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ،کرنل وقار نور نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلکس کی تعمیر کا کام جنوری 2019تک مکمل ہو جائیگا ،بد قسمتی یہ ہے کہ فیز 6اور فیز 7کی سڑکیں ابھی تک چل رہی ہیں گزشتہ حکومتوں کی لائبلٹیز ہم دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی راجہ فاروق حیدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے ،اختلاف رائے حسن ہوتا ہے ،تمام ضلعی آفیسران کو کہا ہے کہ تین ماہ کے بعد دوبارہ جائز ہ اجلاس کرینگے جس میں آئندہ پریس کلب کو بھی بلوائیں گے ،انہوںنے کہا کہ میں پہلی دفعہ باغ آیا وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں ،میڈیا کی جانب سے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے فنڈز پہلی دفعہ زمین پر لگ رہے ہیں ماضی میں یہ فنڈز سیاسی رشوت کے طور پر استعمال ہوتے تھے ،اب وزیر اعظم نے PMCIDPکے تحت منصوبے شروع کیے ہیں جس کی تحسین ریاست بھر میں ہو رہی ہے ،انہوںنے قمر الزمان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں ،میں پورا مسلمان ہوں اور مجھے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ۔
