محکمہ مال اور پولیس نے قبلہ درست نہ کیا تو گھیرائو میں عوام کا ساتھ دونگا،طارق فاروق

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق کا دو ماہ بعد حلقے کا دورہ مسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکنان مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پہنچ گے کارکن حکومتی کارکردگی سے شدید مایوس محکمہ مال محکمہ پولیس اور دیگر محکمہ جات کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے سینکڑوں عوامی وفود نے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے ملاقات میں شکایات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال اور محکمہ پولیس اور دیگر محکمہ جات کی کارکردگی صفر ہے اور مفرور پولیس کو بھاری رشوت دے کر سر عام گھومتے نظر اتے ہیںاو رپولیس کی سربراہی میں منشیات سر عام فروخت ہو رہی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے  اور غریب ادمی رشوت کے بغیر تھانہ بھمبر میں داخل نہیں ہو سکتا ٹریفک کا نظام بالکل درہم برہم ہے جبکہ محکمہ مال میں پٹواری سے لے کر  اوپر تک سر عام رشوت چل رہی ہے سائلین ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ملازمین نے دفتروں کو سیر گا ہ بنا رکھا ہے دفتری اوقات کی کو ئی پابندی نہیں جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی تھی کارکنان اور عوام نے ایس پی اور ڈی سی افس اور دیگر محکمہ جات کے ضلعی دفاتر کے گھرائو کا مطالبہ سینئر وزیرکے سامنے رکھ دیا  سینئر وزیر حکومت نے عوامی مسائل سنے اورڈپٹی کمشنر بھمبر اور ایس پی بھمبر اور دیگر محکمہ جات کے سر براہان کی سخت سر زنش کی او رمحکمہ جات کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے نوٹس میں مسلم لیگ ن کے کارکنان اور عوا می شکایات کے بارے میں متعدد بار اگاہ کر چکا ہوں لیکن بیوروکریسی اپنا قبلہ درست کرنے کو تیار نہیں سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے کہا کے لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے اگر محکمہ مال اور محکمہ پولیس نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام کے ساتھ ہوں اورعوام ان کے دفاتر کا گھر ائوکریں گے اور میں عوام کے سا تھ کھڑا ہوں گا