قیمتی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف ایکشن لیں گے، ایڈمنسٹریٹر باغ

باغ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملک آفتاب اعوان نے کہا ہے کہ عوام الناس کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تخصیص آپریشن کیا جائے گا تا کہ پھیلنے والی بیماریوں سے عوام کو نجات مل سکے ، فوڈ سیفٹی کے اصولوں کے مطابق سخت ایکشن لیں گے ، 15ایام کے اندر ملازمین کے میڈیکل فیٹنس سر  ٹیفکیٹس ، صفائی کے احکامات دستانے اور ٹوپی سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کی پابندی لازمی ہو قرار دیتے ہوئے اندر 15ایام عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کر دیئے ، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تمام اداروں کو جلد با قاعدہ نوٹسیز جاری کر دیئے جائیں گے اور مقرر ہ تاریخ کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل مالکان اور بیکر زمالکان کو ہدایات جاری کر رہے ہیں بیکرز مالکان کے لیے جاری ہونے والی ہدایات میں بیکرز مستری کے سر ڈھانپے ہوئے ہونے چاہیے ، بیکرز مستری موذی مرض میں مبتلا نہ ہو ، بیکرز مستری کے ہاتھ ناخن تراشے ہوئے ہونے چاہیے ، زائد المعیاد اشیاء اگر پکڑی گئی تو شو روم سیل کر دیا جائے گا ، مکھن اور دودھ کی ایکسپائر ڈیٹ کو لازمی چیک کیا جاے گا ، کار خانے  میں استعمال ہونے والی مشینری صاف ہونی چاہیے ، ٹائلز پر کسی قسم کی گندگی نہ ہو نیز ٹرے بھی صاف ہونی چاہیے ، بیکرز کے شو روم میں ملازم گلوز لگا کر میٹھائی ڈبے میں پیک کریگا ، کار خانہ میں جالی دار در وازہ لازمی ہے تا کہ مکھیاں اندر داخل نہ ہوں ، جن اشیاء پر MFG Date اور EXP Date نہ ہو گی وہ شو روم میں رکھنے کی اجازت نہ ہو گی ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ہی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت ہے لوکل مال کی فروختگی کی اجازت نہ ہے ، پرائس کنٹرول کمیٹی سے منظور شدہ ریٹ لسٹ آویزاں کرنا ہو گی ، بغیر لائسنس بلدیہ کارو بار کرنے کی اجازت نہ ہو گی جبکہ ہوٹل مالکان کے لیے ہدایات جاری کر رہے ہیں کہ بغیر لائسنس کے کارو بار کی اجازت نہ ہے ، گاہک بیٹھنے کے لیے معقول انتظام ہونا چاہیے ، کچن کا عملہ صحت مند ، ناخن تراشے ہوئے اور سر ڈھانپا ہوا ہو ، کچن کے عملے وائٹ ڈریس میں ہو ، برتن دھونے کے لیے ٹب کا استعمال ممنوع ہے بیسن لگا کر برتن دھوئے جائیں ، پانی کی ٹینکی صاف ہونی چاہیے ، پینے کے پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے ، کچن میں استعمال ہونے والا آئل اچھی کمپنی کا ہو ، کچن کے فرش پر کسی قسم کی گندگی نہ ہو ٹائلز لگی ہونے چاہیے ، ہوٹل میں واش روم کچن سے دور ہو مگر ہوٹل میں واش روم ضرور ہے ، واش روم صاف ہونا چاہیے ، ہوٹل کے ریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی سے منظور شدہ ہوں ، تازی سبزی اور تاز ہ گوشت استعمال کیا جائے فریج میں رکھی اشیاء استعمال نہ کی جائیں اور نہ ہی گاہک کو باسی اور پرانا کھانا دیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ تاجر سڑک پر رکھا سامان اپنی دکانوں میں رکھیں سامان سڑک پر ہونے کیوجہ سے سڑک تنگ ہوتی جا رہی ہے اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔