جنگل اور جنگلی حیات اس دھرتی کا حسن ہے اس کی حفاظت ہم سب کا اولین فرض ہے،سردار میراکبر خان

میرپور( صباح نیوز)وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ جنگل اور جنگلی حیات اس دھرتی کا حسن ہے اس کی حفاظت ہم سب کا اولین فرض ہے ہم سفید پہاڑوں اور رقبہ جات کو سرسبز وشاداب بنائیں گے اس سلسلہ میں ہم نے تحفظ جنگلات کمیٹیاں بنائی ہیں تاکہ عوام بھی محکمہ جنگلات کے ساتھ ملکر جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرسکے عوام کو ریاست کے اندر ترقی اور خوشخالی کے مواقع فراہم کرنا کے لئے حکومت جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے جن کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے ہوں گئے دیہاتوں میں رہنے والی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے آزادکشمیر کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارتی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے افراد کا خون رائیگاں نہیں جائے گالائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد ہمارے بلا تنخواہ سپاہی ہیں ان کو تنہا نہیں چھوڑے گے ہم ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ہمارے لوگ باہمت ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں  ان خیالات کا اظہار وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا منشور لیکر اقتدار میں آئی ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت عوامی شکایات سننے کے لئے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عوام کی دہلیز پر کھلی کچہری لگا رہی ہے تاکہ عوام کے مسائل کا تدراک کیا جاسکے وزیر جنگلات نے کہا کہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گاانھوں نے کہا کہ جنگلات سے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں ان کو مقامی ممبر اسمبلی کے ساتھ مشاورت کے ساتھ حل کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے اور ہم عوامی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی قابل مذمت ہے اور بھارتی جارحیت سے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا افسوس ہے ا نھوں نے کہا آزادکشمیر میں حکومت جاری منصوبہ جات کو کم مدت لاگت اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے موجودہ بجٹ عوامی بجٹ ہے جس میں عوام کو ہرطرح کی سہولت کے لیے فنڈز مختص کیئے گئے ہیں اور عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے رہاہے سی پیک آزادکشمیر کی خوشخالی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس سے خطے کی تقدیر بدلے گی انھوں نے کہا کہ این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعہ غریب اورقابل افراد کو نوکریاں ملی ہیں جو کہ تاریخی اقدام ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی ترجیحات میں جنگلات کا فروغ اور تحفظ شامل ہے کیونکہ جنگلا ت نہ صرف ریاست کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان کے زرعی اور صنعتی معیشت میں اہم کردار کے حامل ہیں جنگلات ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکمہ جنگلات آزادکشمیر اور وفاقی حکومت نے گرین پاکستان پروگرام کی روح کے عین مطابق گرین کشمیر کو ایک حقیقی روپ دھارنے پر کمربستہ ہے۔