Fri
24
Apr
2026

مظفرآباد (وقائع نگار)چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العظمیٰ جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی زیر صدارت سٹیٹ جوڈیشل کمیٹی کاچھٹا اجلاس ۔اجلاس میں چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی ، سینئر جج سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون رزاق احمد ندیم نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس عدالت العالیہ جوڈیشل پالیسی پر غور وغوص کے بعد اسکو حتمی شکل دیں گے تاکہ جامع پالیسی مرتب کرتے ہوئے اسکا نفاذ عمل میں لایا جاسکے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پالیسی میں ابہام ، تضاد یا تکرار کو دور کرنے اور اسکی مکمل تشریح کرنے کا اختیار چیف جسٹس عدالت العالیہ کو ہوگا۔
