پنڈی گھیب: ہجڑی کا نوجوان اظہر محمود ملہوالی میں مزدوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پنڈی گھیب: مزدوری کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق، تفصیلات کے مطابق ہجڑی سے تعلق رکھنے والا نوجوان اظہر محمود ولدمحمدقاسم گاؤں ملہووالی میں مزدوری  کر رہا تھا کہ  بجلی کی لٹکتی ھوئی 11000وولٹ کی تار کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ نوجوان کے انتقال کی خبر سن کر علاقہ میں سوگوار کیفیت طاری ہو گئی۔ اہلیان علاقہ نے نوجوان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔