جنڈ:ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے میلوں کا انعقاد ضروری ہے: زلفی بخاری

جنڈ:مشیر برائے معاون خصوصی وزیر اعظم برائے بیرون ملک پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میلوں کا انعقاد مقامی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے بہت ضروری ہے جس سے نوجوانوں کو تفریح کے صحت مندانہ مواقع میسر آتے ہیں انہوں نے یہ بات اٹک کے نواحی دیہات ماڑی جلوال میں جشن بہاراں کی ،اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی 2پنجاب سیدیاور عباس بخاری ، پی ٹی آئی رہنما خرم علی خان ، سابق وزیر سید واجد حسین بخاری ، تحصیل صدر پی ٹی آئی جنڈ ملک نوید ، میڈیا ایڈوائیزرٹو سید یاور بخاری عمران علی اور علاقہ کی دیگر معزز ین اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی زلفی بخاری نے کہا ہے حکومت اس طرح کے میلوں کو فروغ دینے میں شہری اور دیہی علاقوں کے لوگوں کی بھرپور معاونت کرے گی موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھی بہتر سے بہتر کام کر رہی ہے تا کہ عوام کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں ان کا آئینی حق ہے انہوں نے کہا کہ میلوں کے انعقاد سے آپس میں بھائی چارہ اور محبت اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے زلفی بخاری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کھنڈہ سے جنڈ تک سڑک کی تعمیر کی منظوری پہلے ہی ہو چکی ہے اور تحصیل جنڈ کے مختلف دیہات کو گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے انہوں نے تقریب کے آخر میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا سرمایہ آپ ہیں اور آپ نے اس ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سید یاور عباس بخاری نے میلے کے انعقاد پر منتظمین کو داد دی اور کہا کہ موجود دور جبکہ نفسا نفسی کا عالم ہے اس میں ایک صحت مندانہ کھیل احسن اقدام ہے یاور بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اس بات کا علم ہے اٹک کی قیادت میں پارٹی کے ساتھ کس نے منافقت کی اور کس نے وفاداری نبھائی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں منافقت کرنے والوں کو اپنی حیثیت کا علم ہو جائے گا آپ لوگ باشعور ہیں اور منافقت کرنے والوں کو بہتر طور پر جانتے ہیںبعد ازاں نیزہ بازی کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان مہمان خصوصی کے ہاتھ سے ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔
