Thu
11
Jun
2026

حسن ابدال: اٹک امیر جمیعت علمائے ضلع اٹک مفتی تاج الدین ربانی کی یوم مئی کے موقع پر خواجہ نگر چوک حسن ابدال میں مزدورں کی ریلی میں شرکت مفتی تاج الدین ربانی نے مزدورں کی ریلی سے خطاب میں کہاکہ محنت کش اللہ کا دوست ہے رزق حلال کے لئے ایک مزدور کو کتنی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے یہ مزدور ہی جانتے ہیں ہمارے ملک میں حکمرانوں نے مزدور کے نام پر مزدور کا نہ صرف استحصال کیا بلکہ الیکشن کے دنوں میں ووٹ لینے کے لئے مزدورں کی اجرت ایک تولہ کرنے کے وعدے کئے مگر اس پر عمل درآمد نہ کرایا جاسکا مفتی تاج الدین ربانی نے کہا کہ صرف مزدوروں کا دن منانے سے بات نہیں بنے گی حکمرانوں کو مزدورں کی بہتری اور فلاح وبہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے انہوں نے دعائے خیر بھی کرائی مزدور یونین کے نمائندوں نے مفتی تاج الدین ربانی کا ریلی میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
