Sun
17
May
2026

اٹک : حکومت پنجاب کی ہداےات کی روشنی مےں ضلع اٹک مےں 6 رمضان بازار قائم کر دئیے گئے ہےں ان رمضان بازاروں مےں رمضان المبارک کی مناسبت سے تمام اشےاءخوردونوش دستےاب ہوں گی اس سلسلہ مےں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور چےف افسران اپنا کر دار ادا کر رہے ہےں تمام رمضان بازاروں کی خصوصی مانےٹرنگ کی جائے گی اور اشےاءخوردونوش کی قےمتوں مےں استحکام کیلئے اقدامات کیے جائےں گے اس کے علاوہ مختلف حکومتی نمائندے بھی رمضان بازاروں کا دورہ کر ےں گے اور بازاروں مےں کیے گئے انتظامات کے بارے مےں اعلیٰ حکام کو آگاہ کر ےں گے۔
