Thu
11
Jun
2026

فتح جنگ : راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، ایک شخص جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق 24 سالہ موٹر سائیکل سوار دانش ولد لیاقت سکنہ فتح جنگ کو غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر ہائی ایس نے ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار کا سر تن سے جدا ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثائ کے حوالہ کر دی گئی۔
