موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے:سردار افتخار  

باہتر:ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) سردار افتخار احمدخان المعروف مٹھو خان نے کہا ہے کہ قائد ِجمہوریت میاں محمدنواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف پوری قوم کی آواز بن چکے ہیں،  موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ، IMF سے قرضہ نہ لینے کے وعدے کرنے والوں نے پورے ملک کو ہی گِروی رکھ دیا ، نیازی خان کا قوم سے کیا گیا ہر وعدہ وقت کے ساتھ جھوٹ ثابت ہو رہا ہے باہتر میں لیگی رہنماء سردار فاران خان ایڈووکیٹ کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار افتخار احمد نے کہا کہ بجلی سوئی گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے سے عام لوگوں کا جینا مشکل ہو جائے گا بدقسمتی سے پاکستان کو پی ٹی آئی کی حکومت نہیں بلکہ آئی ایم ایف چلا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان نے ملک کی قیادت سنبھالی ہے عوام پر ہر آنے والا دِن مشکل سے مشکل ہو تا جارہا ہے مہنگائی کے سونامی نے غریبوں سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیاہے رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں گوشت فروٹ اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں اُوپر سے سستے رمضان بازاروں کا ڈرامہ رچا کر لوگوں کو ناقص کوالٹی کی اشیاء مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کر کے غریب آدمی سے مذاق کیا جا رہا ہے لیگی ایم پی اے نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کرپشن کی رِٹ لگا کر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کا جینا دُشوار کر دیا ہے غریب عوام دونوں ہاتھ اُٹھا کر موجودہ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے دُعائیں مانگ رہے ہیںاِس موقع پر ملک خالد ایوب اعوان،ملک نعیم ،پہلوان سَید رسول،ملک محمد طفیل،سرفرا ز احمد اور مظہر علی بھی موجود تھے۔