’’تبدیلی ‘‘ :ووکیشنل ٹریننگ سکول برائے خواتین جنڈ بند کرنیکا فیصلہ 

جنڈ(صدیق فخر سے) فوجی فائونڈیشن کے زیر نگرانی ووکیشنل ٹریننگ سکول برائے خواتین کو بند کرنے کا فیصلہ، ذرائع، تفصیلات کے مطابق فوجی فائونڈیشن کے زیر نگرانی ووکیشنل ٹریننگ سکول برائے خواتین جو عرصہ دراز سے جنڈ شہر میں قائم تھا اور جہاں سے جنڈ ہی کی اعلیٰ تربیت یافتہ اور تجربہ کار انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی تحصیل جنڈ کی بچیوں کو وہ ضروری ووکیشنل ہنر سکھائے جاتے تھے جس کی بناء پر وہ اپنا کاروبار  یا ملازمت کر کے پروقار طریقے سے روزگار حاصل کر سکتی تھیں جہاں سابقہ فوجیوں( آرمی، ایئر فورس، نیوی) کی بیٹوں، بیویوں اور سویلین کی بچیوں کو ڈرافٹنگ، کٹنگ اور ٹیلرنگ، ہینڈ/ مشین ایمبرائیڈری، زری تلہ اڈہ ایمبرائیڈری، امور خانہ داری، کلر تھیوری اور کردار سازی کے کورسز کرائے جاتے تھے  کو 31 مئی2019ء سے بند کیا جا رہا ہے۔ تحصیل جنڈ کی عوام نے جنرل الیکشن میں بھاری اکثریت سے پی ٹی آئی کو کامیاب کروایا تھا جس کا صلہ اس کو اس صورت میں مل رہا ہے کہ بجائے ترقیاتی کام ہونے کے پہلے سے موجود ادارے بھی بند کئے جا رہے ہیں۔ تحصیل جنڈ کی بچیوں سے یہ حق بھی چھین لیا گیا ہے کہ وہ اپنے شہر میں دستکاری کی تربیت حاصل کر سکیں۔