Wed
20
May
2026
اٹک : موٹروے پولیس نے راولپنڈی سے چوری ہونے والی کار موٹروے پر برہان کے قریب پکڑ لی تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ راولپنڈی پولیس سٹیشن سہالہ کے علاقہ سے چوری شدہ مہران کار موٹروے برہان سے گزر رہی ہے اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس الرٹ ہوگئی اور ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ گاڑی کو پکڑ کر 2 ملزمان شاکر محمد اور امجد کو گرفتار کرلیا کار بازیاب کرانے کے بعد موٹر وے پولیس نے متعلقہ پولیس سٹیشن اور کار کے مالک کو اطلاع دی اور مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزمان اور کار ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی۔
