Sat
20
Jun
2026

اٹک(ڈیلی اٹک نیوزویب) سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 3 ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی محمد آصف محمود نے صداقت حسین ولدمحمدصدیق سکنہ حضروسے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے آئی تھانہ پنڈی گھیب فراز خان نے محمد عرفان ولد احمد خان ساکن پنڈی گھیب سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ حضرو محمد الیاس نے زیر دفعہ 324 ت پ کے تحت گرفتار ہونے والے تھانہ حضرو میں ملزم سجاد احمد ولد محمد ریاض ساکن شاہ ڈھیر سے دوران تفتیش وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل معہ گولیاں ، برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
