حضرو میں 2 ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو نوجوان جاں بحق 

حضرو: حضرو میں 2 ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ، ایک شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق عبد الغفار ساکن مدروٹہ جو کامرہ میں اپنے رکشے پر بچوں کو سکول چھوڑنے آ رہا تھا پشاور کی جانب سے آنے و الی نامعلوم کار نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے عبد الغفار شدید زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا دوسرے واقعہ میں ریاض سرجری کے قریب زیر تعمیر پل جس کے بارے میں میڈیا نے کئی بار تعمیر نہ ہونے کی نشاندہی کی تھی عدلزئی کے دو نوجوان نوید اور جمشید اپنے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اس پل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے نوید نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ جمشید شدید زخمی ہو گیا ریاض سرجری کے قریب پل کیساتھ سڑک تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں دونوں نوجوانوں کی میتیں جب ان کے گھر لائی گئی تو کہرام مچ گیا ۔