Fri
01
May
2026

اسلام آباد(صدیق فخر سے) بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں ، ووٹر لسٹوں کی تیاری نے ضلع اٹک میں بھی سیاست میں ہل چل شروع کر دی ہے، ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی بازگشت کے ساتھ ہی جنرل الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے میجر گروپ کو چھوڑنے والے واپسی کے لیے پر تولنے لگے، کئی شخصیات تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایم این اے میجرطاہر صادق اور سابق چیئرپرسن ایمان طاہر کے قریبی سمجھے جانے والے افراد سے روابط شروع کر دیئے تاکہ وہ پل کا کردار ادا کرتے ہوئے حائل رکاوٹوں کو دور کر کے واپسی کی راہ ہموار کر سکیں اور بلدیاتی الیکشن میں تحصیل سطح پر الیکشن کے امیدوار بن جائیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ جنرل الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے کچھ امیدواروں نے میجر گروپ سے علیحدگی اختیارکر لی تھی۔
