جنڈ: نالہ ریسی جنڈ پر ڈاکوئوں کا ناکہ، کئی موٹر سائیکل سوار لٹ گئے

شام ساڑھے 6 بجے نقدی، موبائل چھین کر ڈاکو فرار،علاقے میں خوف و ہراس

عوام کا ڈی پی او اٹک سے ملزمان گرفتار اور نالہ ریسی پر چوکی بنانے کا مطالبہ 

جنڈ(صدیق فخر سے) تحصیل جنڈ مکھڈ روڈ پر نالہ ریسی پر ڈاکوئوں کا 11 اکتوبر بروز جمعہ کی شام کو ناکہ

 کئی موٹر سائیکل سواروں کو لوٹ لیا گیا،اطلاع کے باوجود پولیس وقت پر نہ پہنچ سکی، ذرائع، تفصیلات کے مطابق جنڈ سے مکھڈ روڈ پر نالہ ریسی کے میں موڑ پر اسلحہ بردار ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر موبائل، پیسے چھین لیے

اچھڑی سے تعلق رکھنے والے مقصود، رفیع الدین، اشفاق و دیگر افراد کو موڑ پر شام ساڑھے 6 بجے ناکہ لگائے اسلحہ بردار افراد نے روک کر لوٹ لیا، ڈاکوئوں نے  موٹر سائیکل سواروں کو روڈ پر روک کر سائیڈ پر لے جا کر بٹھائے رکھا۔