متوقع بلدیاتی انتخاب،ملک امانت، ملک حمید اکبر اور چنگیز خان کی ایکا

 مختلف جماعتوں و دھڑوں کی جانب سے رابطوں پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیکر آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق 

اٹک :سابق امیدواران صوبائی اسمبلی ملک امانت راول، ملک حمید اکبر اور چنگیز خان کی آمدہ متوقع بلدیاتی انتخابات اور ضلعی سیاست پر بیٹھک ہوئی  جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے رابطوں کے حوالہ سے ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا گیا ، عام انتخابات میں 85000 سے زائد ووٹ لینے والے تینوں صوبائی امیدواروں نے اپنی اپنی تحصیلوں اور ضلعی سیاست میں اپنی جماعت ، گروپ اور ساتھیوں سے مل کر اچھا ریزلٹ دینے کا عزم کیا جس سے وہ ضلع اٹک میں کسی بھی پلیٹ فارم پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

 

 چنگیز خان، ملک حمید اکبر اور ملک امانت راول کے مشترکہ فیصلہ سے وہ جس طرف بھی ہوئے پلڑا بھاری ہو جائے گا ان کی سابقہ کارکردگی ہمہ وقت عوام سے رابطہ اور حلقوں میں موجودگی کے پیش نظر آمد ہ بلدیات کے حوالہ سے کئی سیاسی جماعتوں اور دھڑوں نے ان سے انفرادی و اجتماعی رابطے کئے ہیں

 

ملک امانت راول، ملک حمید اکبر اور چنگیز خان نے مختلف جماعتوں و دھڑوں کی جانب سے رابطوں پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیکر آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا اور کئی پہلووَں پر غورو خوض کے بعد اس امید کا اظہار کیا کہ تحصیلوں اور ضلع میں اپنی جماعت ، گروپ اور سپورٹرز سے مل کر بہترین نتاءج دیں گے ۔