اوپن یونیورسٹی میں بی ایس پروگرام کا آغاز شاندار اقدام ہے، پروفیسر عبدالغفار

میانوالہ ،ملہوالی ،کھوڑ ،گنڈا کس اور کمڑیال میں بھی اوپن یونیورسٹی کے سیلز سنٹر قائم ہیں،ریجنل کوآرڈینیٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تحصیل پنڈی گھیب

 

پنڈی گھیب(عامر شہزاد سے )ریجنل کوآرڈینیٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تحصیل پنڈی گھیب پروفیسر حافظ عبدالغفار نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی کی جانب سے بی ایس پروگرام کا آغاز اعلی تعلیم کے حصول کے لیئے شاندار اقدام ہے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں فروغ تعلیم کے لیئے نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

 یونیورسٹی کا نیا پیش کردہ بی ایس پروگرام اعلی تعلیم کے حصول میں معاون ثابت ہو گا چار سالہ بی ایس پروگرام کے علاوہ دو سالہ بی اے ،بی ایڈ ،ایم ایڈ اور ایم اے پروگرامز میں بھی داخلے جاری ہیں جن میں بغیر جرمانے کے داخلے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے طلباء کی سہولت کے لیئے پنڈی گھیب شہر کے تمام بڑے کتاب گھروں کے علاوہ میانوالہ ،ملہوالی ،کھوڑ ،گنڈا کس اور کمڑیال میں بھی سیلز سنٹر قائم ہیں

 جہاں سے داخلہ فارم یونیورسٹی ریٹ پر حاصل کیئے جاسکتے ہیں ان خیالا ت کااظہار انہوںنے داخلہ مہم کے سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے دوروں کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔