Sat
20
Jun
2026

اٹک: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش
تفصیلات کے مطا بق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران انسپکٹر ناصر اقبال اور انسپکٹر عارف اقبال دوران ڈیوٹی ایک ہائی ایس ڈرائیور نے بتایا کہ اس کی گاڑی میں ایک مشکوک بچہ ہے جو اکیلا سفر کر رہا ہے ۔
افسران نے بچے سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا بچہ جس کی عمر 9 سال ہے اور سکول سے بھا گا ہے افسران نے بچے کے لواحقین سے رابطہ کیا جس کے والد موقع پر پہنچے مزید تفتیش کے بعد بچے کو اس کے والد کے حوالے کیا گیا موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس ہمد ر دانہ کاروائی کو خوب سراہا ۔
ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے ۔
