اٹک، سانحہ آرمی پبلک سکول اور سقوط ڈھاکہ کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

الصادق پبلک اینڈ سکینڈری سکول و ہائوس آف اکنامکس کے پرنسپل و ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے تقریب سے خطاب کیا
اٹک :16 دسمبر 2014 ء کو سانحہ آرمی پبلک سکول کو 5 سال بیت گئے تاہم شہید ہونے والوں کے لواحقین آج بھی اس سازش کو بے نقاب ہونے کے انتظار میں ہیں اسی طرح 16 دسمبر 1971 ء کو سقوط ڈھاکہ کے زخم بھی پوری قوم کیلئے ہرے ہیں یہ ایسا المناک دن ہے جب پاکستان دو لخت ہو گیا تھا مشرقی پاکستان نے علیحدگی اختیار کر کے بنگلہ دیشن کے نام سے الگ ملک بنا لیا تھا مشرقی پاکستان میں مفتی بانی اور بنگالی قوم پرستوں کی جانب سے بیہاری مسلمانوں کے خون سے کھیلی گئی ہولی اس قدر دردناک اور خوفناک ہے کہ اس کی داستان تحریر کرنے والے ، سننے اور پڑھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کر دیتی ہے 48 سال گزر گئے اور سقوط ڈھاکہ 16 دسمبر کو ہر سال قوم کو رنجیدہ کر کے چلا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار اٹک کے نامور سپوت ’’ کیپٹن اسفندیار بخاری شہید ‘‘ کی مادر علمی ، ضلع اٹک کے سب سے بڑے اور معیاری تعلیمی ادارہ الصادق پبلک اینڈ سکینڈری سکول و ہائوس آف اکنامکس کے پرنسپل و ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے اپنے سکول میں سانحہ آرمی پبلک سکول اور سقوط ڈھاکہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اساتذہ کرام اور سکول کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی طلبہ و طالبات نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالہ سے مختلف ٹیبلو اور تقاریر پیش کرتے ہوئے افواج پاکستان کے شاندار کردار ، دہشت گردوں کے مذموم عزائم ، شہید ہونے والے آرمی پبلک سکول کے اساتذہ ، سٹاف اور بچوں سمیت پاک فوج کے شہداَ اور اٹک کے نامور شہید کیپٹن اسفندیار بخاری کو بھی شاندار الفاظ میں اخراج تحسین پیش کیا بچوں نے جنہیں اساتذہ نے کئی ماہ تک محنت کرا کے اسٹیج پر کھڑا کیا تھا انہوں نے تمام ٹیبلو اور تقاریر انتہائی پر اعتماد اور مدلل انداز میں پیش کیں پرنسپل محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ ان کے سکول میں تمام قومی تہوار پر اسی طرح کے پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات عملی زندگی میں اسی طرح پر اعتماد اور مفصل انداز میں اپنا مافی الضمیر بہتر انداز میں پیش کریں جو ان کی کامیاب زندگی کا زینہ ثابت ہو گا سکول سے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ و طالبات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ڈاکٹر ، انجینئر ، پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ایم ایس سی اور زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں جو نہ صرف اس سکول بلکہ اٹک شہر کیلئے بھی قابل فخر ہے اس سکول سے فارغ التحصیل پنجاب کابینہ اور پنجاب اسمبلی میں بھی نمائندگی کے فراءض سر انجام دے رہے ہیں اور یہ ادارہ اٹک کے شہریوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم دینے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتا رہے گا جس کا سہرا ان کے قابل اساتذہ کے سر ہے جو اس ادارہ کا جھومر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں سانحات ہ میں سبق دے رہے ہیں کہ ہم تعلیم ، صنعت ، معیشت اور تجارت کے میدان میں دن رات کام کریں پاکستان کی کامیابی کیلئے محمد نواز شریف نے جو خدمات سر انجام دیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب اقتدار دوبارہ مسلم لیگ ( ن ) کا ہو گا ۔
