اٹک جیل میں 450 کی گنجائش ،768 قیدی ہیں،سپر یٹنڈنٹ جیل اٹک

حکومت پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کو جیل میں بہترین سہولیات مہیا کر رہے ہیں، اشتیاق احمد گل
اٹک :سپر یٹنڈنٹ جیل اٹک اشتیاق احمدگل نے کہا کہ ’’ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں ‘‘ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا سب سے بڑا مسئلہ پرانی عمارت کا ہے جو زیادہ بارش میں ٹپکتی ہے حکومت پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کو جیل میں بہترین سہولیات مہیا کر رہے ہیں اٹک جیل میں 450 قیدیوں کی گنجائش ہے اس وقت 768 قیدی جیل میں موجود ہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ان پڑھ قیدیوں کیلئے تعلیم بالغاں کی تعلیم دی جا رہی ہے 18 سال سے کم عمر بچوں کو پیشہ ورانہ کورس کروائے جا رہے ہیں تاکہ جیل سے رہا ہونے کے بعدمعاشرے کیلئے کا ر آمد شہری بن سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکیا اس موقع پر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل ملک غلام مصطفی ، کواڈنیٹر ایم پی اے یاور بخاری ملک محمد اسماعیل بھی موجود تھے۔
اشتیاق احمد گل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بہترین خوراک اور دیگر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ملازمین کی کمی ہے۔ سکیو رٹی کے بہترین انتظا مات ہیں ، میڈیکل کی بہترین سہولیات موجود ہیں ، 20 بیڈ کا ہسپتال بنا ہوا ہے ایک وارڈ منشیات والوں کےلئے ڈاکٹر اور حکیم بھی موجود ہیں ، قریشی دوا خانے والے فری ادویات مہیا کرتے ہیں ، ماہر نفسیات بھی قیدیوں کا معائنہ کرتے ہیں اشتیاق احمدگل نے کہا کہ اٹک کے لوگ اچھے پرامن اور درد دل رکھنے والے ہیں اٹک جیل میں سیاسی مداخلت نہیں ہے ، مخیر حضرات کے تعاون سے غریب قیدی جو جرمانے کی رقم نہیں ادا کر سکتے تھے مخیر حضرات کے تعاون سے 50 قیدیوں کا 12 لاکھ روپے جرمانہ ادا کیا گیا تعاون کرنے والوں میں مدینہ فائونڈیشن اسلام آباد ، انجمن تاجران اٹک ، شیخ عامر مجید اور دیگر شامل ہیں۔
جیل میں قیدیوں کیلئے ٹیلیفون کیلئے پی سی او بہت ضروری ہے حکومت پنجاب نے 14 جیلوں میں پی سی او کی سہولیات مہیا کرنی تھی جن میں اٹک جیل بھی شامل تھی تاہم نا معلوم وجوہات کی وجہ سے صرف 3 جیلوں میں پی سی او کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہر ماہ کرتے ہیں جو قیدیوں کے مسائل بھی سنتے ہیں ماڈل کورٹس کی وجہ سے فیصلے جلدی ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے جیلوں میں بوجھ کم ہو رہا ہے ۔
