میجر گروپ کاضلع بھر میں جنرل پرویز مشرف کی سزا کیخلاف احتجاج

میجر گروپ نے 6 تحصیلوں میں ریلیاں نکال کر سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور پاک فوج کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کی
اٹک :سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنانے کے فیصلے کے خلاف اٹک میں دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ 6 تحصیلوں تک د راز ہو گیا ہے 6 تحصیلوں میں اٹک کے سب سے بڑے سیاسی گروپ کے سربراہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق گروپ اور ان کے ذیلی میجر لورز اور مشرف لورز پر مشتمل علاقہ کی قد آور شخصیات نے 6 تحصیلوں میں ریلیاں نکال کر سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور پاک فوج کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کی ایک درخشندہ مثال قائم کر دی ہے۔
مرکزی جامعہ مسجد حنفیہ سے انجمن تاجران اٹک اور مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کے زیر اہتمام فوارہ چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اٹک کے نامور سپوت شہید کیپٹن اسفندیار بخاری کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری ، ڈسٹرکٹ خطیب ممبر ضلعی امن کمیٹی علامہ غلام محمد صدیقی ، جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم معروف پاکستانی تاجر آفتاب الدین بیگ ، سیکرٹری اطلاعات انجمن تاجران پنجاب و صدر انجمن تاجران اٹک راشدالرحمان خان ، جنرل سیکرٹری مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک ندیم رضا خان ،رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، سابق چیئرمین یونین کونسل جمریز خان ، سابق صوبائی طالب علم رہنما سبطین حیات ملک ، چیئرمین مشرف لورز فورس شیخ عبدالتنویر ، ڈپٹی چیئرمین عبدالوہاب خان ، کوارڈینٹر آفتاب احمد قریشی ، ضلعی صدر ملک کامران کامی ، جنرل سیکرٹری ابو عبداللہ طاہر ، نائب صدر محمد شاویز نسیم ، جوائنٹ سیکرٹری ملک حامد علی خان ، صدر اٹک کینٹ خان شکیل خان بنگش ، جنر ل سیکرٹری قیصر محمود ، نائب صدر محمد علی نعیم ، سابق کونسلر ملک عبدالرحمن ، چوہدری اشتیاق احمد ، شیخ نیئر عالم صدیقی ، محمد اختر مرزا ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی و سابق ضلع کونسل رکن سردار شبیر احمد خان چیف آف سالار ، صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملک ظہیر احمد ، مرزا شاہد ندیم بیگ ، ملک جمیل حیدر ، نگاہ حسین اعوان ، حبیب الرحمن قریشی ، ڈپٹی چیئرمین میجر لورز سید سہیل حیدر جعفری ، حر عباس ، حافظ نصرت علی خان ، کامران حیدر ، سلیمان بٹ ، طاہر محمود مودی ، محمد احتشام شاہد ، ملک مبشر ، عدنان یوسف ، سابق امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل ٹھیکیدار ملک عثمان عظیم ، شیخ سعد ، دلدار خان ، علیان خان ، سیار گل ، فادی ، حبیب خان ، احمد ملک ، رافع مصطفی ، علیان عاشق ، محمد اویس ، نعمان ، نوید ، مزمل ، عارش نسیم ، حافظ محمد وقاص آف ڈھوک فتح ، خالد جمیل بجلی ، محمد ارسلان سنی ، عمر عبدالرحمن مانی ، ملک عامر شہزاد آف شکردرہ ، طیب اعوان ، جبران اللہ ، اسفندیار ، مرزا اسامہ بیگ ، ثاقب محمود ، محمد وقاص کوڈا ، سول سوساءٹی کیے اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی شرکاء نے ٹائر جلائے اور شدید احتجاج و نعرہ بازی کی ، روڈ بلاک کیا ،
بعدازاں فوارہ چوک اٹک سے میجر گروپ ، میجر لورز ، تحریک انصاف ، مشرف لورز اور سول سوساءٹی کی سرکردہ شخصیات حاجی محمد اکرم خان ، جمریز خان ، سبطین حیات ملک ، طاہر محمود مودی اور دیگر کی قیادت میں فوارہ چوک اٹک سے کمیٹی چوک تک ریلی نکالی گئی دونوں ریلیوں سے خطاب کے دوران مقررین نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو دی جانے والی سزا پر کڑی نقطہ چینی کی احتجاجی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد ، وہ وقت جب میجر پرویز مشرف نے خانہ کعبہ پر قابض دہشت گردوں کو بھگا کر اللہ تعالیٰ کے گھر کی حرمت کی حفاظت کی ، سرحدوں کا محافظ پرویز مشرف غدار نہیں ، غدار نہیں ، غدار نہیں ، اندھیرا میرا رستہ روکے گا کب تک میں سورج ہوں ابھرتا جا رہا ہوں ، پاک فوج کی کاوشوں سے ہمارا ملک پر امن ہے مشرف زندہ باد ، پرویز مشرف محب وطن ہے ، پرویز مشرف ہیرو ہے ، مشرف کے خلاف عدلیہ کا فیصلہ نا منظور ، نامنظور ، پرویز مشرف زندہ باد ، کارگل کے ہیرو کے ساتھ نا انصافی نامنظور نا منظور ، سابق آرمی چیف جنرل ( ر ) پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کو ہم نا منظور کرتے ہیں ریلی کے شرکاء نے پاک فوج ، جنرل پرویز مشرف ، پاکستان زندہ باد اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ نا منظور کی نعرہ بازی کی اور ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منشتر ہو گئے ۔
