اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون،28 ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون،28 ملزمان گرفتار

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 28ملزمان گرفتار

 منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے 1420گرام چرس،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02رائفل 12بور،02پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو کی ٹیم نے سیف الملوک سے 1020گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروش منہاج خان سے 400گرام چرس برآمد کرلی۔کے ملز م کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے عبدالراوف ولد غلام فریدساکن ڈہوک جبی داخلی اکھوڑی تحصیل و ضلع اٹک سے رائفل 12 بور برآمدکر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے امجد خان ولد محمد اشرف ساکن محلہ مغربی غرشین تحصیل حسن ابدال سے رائفل 12 بور، نعمان نثار ولد نثار احمد ساکن برھان تحصیل حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ رونداورملزم شہزاد علی ولد ابد حسین ساکن غرشین تحصیل حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔