دھیرکوٹ ،واٹر سپلائی منصوبہ میں کرپشن کیخلاف عوام کا انتظامیہ کو الٹی میٹم
دھیرکوٹ(نمائندہ خصوصی) رنگلہ تریلی کے مقام پر عوام علاقہ کا واٹر سپلائی سکیم منصوبہ کی کرپشن اور عدم تعمیر کے خلاف اجلاس ہوا ۔ ہاڑی چیڑ اور قرب و جوار کے لوگوں کی کثیر شرکت ۔ایک ہفتے کے اندر محکمہ لوکل گورنمنٹ اور CBOذمہ داران کو کام شروع کرنے کا نوٹس۔ کام شروع نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر کیاجائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ تحریر ی طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ واٹر سپلائی سکیم منصوبہ جو 2003میں جاری ہوا تھا 14سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا۔2کروڑ مالیت کا منصوبہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی غفلت عدم دلچسپی اور لاپرواہی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوا۔راجہ نصیر، نعیم ،وسیم و دیگر نے کہاکہ کوٹلی اور رینگولی میں اسی طرح کے منصوبے حال ہی میں مکمل ہو چکے ہیں۔ لیکن رنگلہ منصوبہ پر کام شروع نہ کرنا زیاتی ہے۔ عوام علاقہ سیری اور رنگلہ کے لوگوں نے بھی احتجاج کی دھمکی دے دی۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ذمہ داران کی کرپشن اور ذمہ داران کے خلاف احتساب بیورو میں بھی درخواست دے دی گئی ہے۔ تریلی اور گھوڑیکیر کے لوگوں نے بھی اپنے طور پر مزید درخواستیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واٹر سپلائی سکیم
